حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو ریلیف پیکج دینے کا امکان

Published 27 May, 2022 08:22pm 1 min read

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات میں موٹر سائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیورز کو ریلیف پیکج دینے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دینے کی تجویز دی گئی جس پر وزیراعظم کی جانب سے ریلیف دینے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس پر شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.