خاتون کی بدزبانی پر پولیس کانسٹیبل کا صبر و تحمل کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل
1 min readپاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل کے صبرو تحمل نے اسے سوشل میڈیا پرہیرو بنا دیا،جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آج نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادی مارچ میں شریک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ مسلسل نازیبا الفاظ استعمال کرتی رہی لیکن پولیس کانسٹیبل شہبازنے خاتون کو پلٹ کرجواب نہیں دیا۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل شہباز اپنے پروفیشنلزم اوراعلٰی ظرفی سے سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔
سیالکوٹ پولیس کے کانسٹیبل شہباز تحمل سے خاتون کی بد زبانی سنتا رہا اور خاتون کے احترام میں ایک لفظ بھی نہ کہا، جس پر راولپنڈی پولیس کے افسران نے کانسٹیبل کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس کے علاوہ کانسٹیبل شہباز نے واقعے کے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں خاتون کی بد زبانی کی ساری تفصیل بتا دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی لانگ مارچ کے دوران امن و عامہ کیلئے بہترین انتظامات پر پولیس کارکردگی کو سراہا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.