جعلی پاسپورٹ پر بیلجیئم جانے کی خواہش رکھنے والا مسافر کراچی سے گرفتار
1 min readکراچی کے ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیلجیم جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ فاروق نامی مسافر جعلی پاسپورٹ پر بیلجیئم جانے والا تھا۔
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کی ایئر پورٹ پر کاروائی#AajNews #AajUpdates pic.twitter.com/QyLuQxr7vP
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 26, 2022
فاروق کے پاس کسی افغان شخص کا پاسپورٹ تھا جس پر وہ بیلجیئم جانا چاہ رہا تھا۔ تاہم تحقیقات پر پتہ چلا کہ ان کا پاسپورٹ جعلی ہے۔
مسافر کی دستاویزات کو امیگریشن گروپ انچارج نے جعلی قرار دیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.