وزیراعظم کی انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

Published 22 May, 2022 01:32pm 2 min read

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے لیبر پارٹی کے لیڈر انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے لیبر پارٹی کے لیڈر انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین لیبر پارٹی کی فتح، عوام پر آپ کا اعتماد ہے۔

وزیراعظم نے آسٹریلیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک آسٹریلیا تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کا شکر گزار ہوں، امپورٹ پر پابندی کے حوالے سے کاروباری طبقے کو وضاحت دی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرتعیش اشیاء پر درآمدی پابندی کا مقصدزرمبادلہ کی بچت ، مستحکم کرنسی اور مقامی صنعت کو تحفظ ملے گا، پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.