کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے کیلئے بند
1 min readکراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72گھنٹے کیلئے بند کردیئے گئے۔
موسم گرما میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72گھنٹے تک بند رہیں گے۔
فلنگ اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جبکہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹیوپاوریونٹس کیلئے بھی اتوارکی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ8 گھریلوصارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.