پنجاب میں بجلی کی طلب بڑھنے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری
1 min readپاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق لاہورسمیت لیسکوکے زیرانتظام شہروں اوردیہات میں بجلی کی طلب 4 ہزار 700 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو سسٹم پر ایک روز میں بجلی کی طلب میں 300 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار400 تھی جو آج بڑھ 4 ہزار700 میگاواٹ ہوگئی۔
لاہوراور مضافات میں 2 سے 3 گھنٹے جبکہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور پتوکی وغیرہ میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
تاہم لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صرف ہائی لاسز فیڈرزپر3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
مزید کہا کہ جبکہ سسٹم پرلوڈ بڑھنے اوردیگر فنی خرابیوں کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.