ملک میں مہنگائی کی شرح 3سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فواد چوہدری

Published 05 May, 2022 11:23am 1 min read

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3سالوں کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی، معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی،ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں، معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.