جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی تمام فلائٹس حج ٹرمینل منتقل
1 min readریاض: جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی روز سے غیر معمولی رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) کی تمام فلائٹس کو حج ٹرمینل منتقل کردیا جس کے بعد فلائٹس آپریشن مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے سیکڑوں عمرہ زائرین فلائٹس کی منسوخی اور تاخیر کے علاوہ امیگریشن کاؤنٹر کی کمی کے باعث شدید مشکلات کاسامنا تھا، 2روز تک سیکڑ وں عمرہ زائرین ایئر پورٹ پر بے یارومددگار رہے۔
تاہم اب پی آئی اے اورسعودی حکام کے درمیان مذاکرات ہونے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازیں اولڈ ایئرپورٹ کی بجائے حج ٹرمینل سے پرواز بھریں گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.