سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات سے اتوار تک بند
1 min readکراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنزجمعرات سے اتوارتک بند رہیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کےمطابق فلنگ اسٹیشنز کل صبح 8 بجے سے 72 گھنٹے کیلئے بند ہوں گے جبکہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کیلئے اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی بند رہے گی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.