بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری آج متوقع

Published 27 Apr, 2022 10:00am 1 min read

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری کی تقریب آج متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب دوپہر 2بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر عارف علوی ایوان صدر میں بلاول بھٹوزرداری سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیرخارجہ ہوں گے جو کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ لیں گے۔

خیال رہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد 34 رکنی وفاقی کابینہ کا قیام ایک بار پھر کیا گیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، پی این پی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.