نائجیریا کے آئل ریفائننگ ڈپو میں دھماکا، 100سے زائد افراد ہلاک

Published 23 Apr, 2022 09:40pm 1 min read

شاملی نائجیریا کے ریور نامی ریاست میں غیر قانونی آئل ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں 100 زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کمشنر پیٹرولیم وسائل گڈ لک اوپیا کا جائے وقوعہ پر پہنچ کر کہنا تھا کہ غیر قانونی ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں لگی آگ سے درجنوں نوجوان افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ریفائنری کے مالک کو ریاستی حکومت نے اشتہاری قرار دے دیا اور اس آفت زدہ عمل نے کمیونٹی کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.