عمران کی حکومت بیرونی سازش کے تحت ختم کی گئی: حلیم عادل شیخ

Updated 19 Apr, 2022 02:49pm 1 min read

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر کی کیبنٹ کرمنلز موسٹ وانٹڈ پر مشتمل ہے، کیا ایسے لوگ اب ملک چلائیں گے؟، موجودہ حکومت مئی کا مہینہ بھی نہیں گزار سکتی۔

سندھ اسمبلی میں اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران کی حکومت بیرونی سازش کے تحت ختم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے ان کی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے اسی لیے کرپشن کے تجربہ کاروں کو کابینہ میں لیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کو کرائم منسٹر نے ساتھ بٹھا رکھا ہے، یہ گھنائونی سازش کے زریعہ اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا عدالتی احکامات کے باوجود سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کا ایک اجلاس تک نہیں ہوسکا بنا ایکٹ بنائے بلدیاتی انتخابات کا اعلان غیر قانونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.