پی ٹی آئی کی جڑیں پورے ملک میں مضبوط ہیں، زرتاج گل

Published 16 Apr, 2022 02:39pm 1 min read

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں مضبوط ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حمایت جنون اور قوم پرستی کے جذبے سے حاصل ہوتی ہے، نہ کہ قیمے والے نان یا بھٹو مردہ باد کے نعروں سے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ’’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.