پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والے 12 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے

Published 13 Apr, 2022 09:32pm 1 min read

اسلام آباد: پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 12 ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملک بھر میں ملزمان کے خلاف 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان نےمبینہ طور پر پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف لاکھوں پوسٹیں کیں ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان عام شہری ہیں جن میں ڈاکٹرز، اساتذہ و دیگر شامل ہیں اور ان افراد کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے جبکہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.