2022 کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے: عالمی بینک
1 min readعالمی بینک نے ایشیائی ممالک کے بارے میں معاشی رپورٹ جاری کردی ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، موجودہ حالات میں پاکستان کے لیے انرجی کے شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے۔ خطے کی نسبت پاکستان میں انرجی کے شعبے میں سب سے زیادہ سبسڈی دی جار رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی جبکہ روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار رہی ہے جس کے تحت اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بھارت 8 فیصد، بنگلہ دیش 6.4 فیصد اور مالدیپ کی 7.6 فیصد گروتھ رہے گی جبکہ نیپال میں شرح نمو 3.7 فیصد، بھوٹان 4.4 فیصد اور سری لنکا میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.