ناظم جوکھیو قتل کیس: جام عبدالکریم کا نام چالان سے خارج

Published 13 Apr, 2022 03:00pm 1 min read

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت، تفتیشی افسر سراج لاشاری نے چالان عدالت میں جمع کروادیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام چالان سے خارج کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں تین ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں حیدر ، معراج اور نیاز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مقامی صحافی ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کردیا گیا تھا۔

جڈیشل مئجسٹریٹ ملیر نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.