خانیوال میں جشن کے دوران نعرے بازی، (ن) لیگ کا کارکن جاں بحق

Published 12 Apr, 2022 02:31pm 1 min read

خانیوال: میں مسلم لیگ (ن) کے جشن کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے (ن) لیگ کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

خانیوال میں مسلم لیگ (ن) کا جشن غم میں تبدیل ہوگیا، جہاں ایک کارکن نعرے بازی کرتے ہوئے وفات پاگیا۔

(ن)لیگی کارکن کو ریلی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے وقت اٹیک ہوا، مجاہد نامی مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن لکڑ منڈی کا رہائشی تھا۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان جشن منا رہے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.