انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو زرداری
1 min readپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بغاوت میں تیس سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی تیس سیکنڈ لگنا چاہئے، انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔
اپنے ٹویٹر بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو انتخاب کے دن اسمبلی سے باہرنکال دیا گیا، عمران خان کے مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا، اب عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوغیرجمہوری طریقے سےلایا گیا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.