سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی
1 min readمحکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں کے دوران صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اسکولوں کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 ہوگی جبکہ پرائمری اسکولوں کی دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 ہوگی۔
اس کے علاوہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوگی جبکہ دوسری شفٹ11:45 سے 02:45 بعد ختم ہوگی۔

تاہم جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار 10:45 سے 01:15 ہوگی اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کی11:45 سے02:45 تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.