نیب حوالات میں ملزم کی خودکشی کرنے کی کوشش

Published 31 Mar, 2022 05:37pm 1 min read

ملتان: قومی احتساب بیورو (نیب) کی حوالات میں ایک ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم عبد الخالق پٹواری کو دو روز قبل میٹرو بس کرپشن کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جس نے گذشتہ صبح حوالات میں خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ وہ جانبر نہ ہوسکے تاہم اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.