سعودی عرب: پاکستان نے حوثیوں کے حملے کی مذمت کردی
1 min readاسلام آباد: پاکستان نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری انفراسٹرکچر اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
جبکہ ان پراجیکٹائلز کو رائل سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرے کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.