فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو (ن)لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

Published 24 Mar, 2022 12:53pm 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار کو (ن)لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کاجواب پڑھ کرلگتا ہےسپریم کورٹ بارباڈی مسلم لیگ (ن) کی ذیلی ہے، وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کاربننا نہیں، اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عام وکیل وکلاء تنظیموں کے اس کردارسے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.