وزیراعظم عمران خان کی جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

Published 17 Mar, 2022 11:20am 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر یون سوک یی اول کو مبارکباد پیش کرتےہوئے پاک کوریا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے جمہوریہ کوریا کا صدر منتخب ہونے پر یون سوک یی اول کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور کوریا کے مابین دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام کیلئے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.