چند دنوں میں عمران خان کو سابق وزیراعظم کہا جائے گا: سعید غنی
1 min readکراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ چند دنوں میں وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم کہا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ نااہل آدمی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن عمران خان جیسے نااہل حکمرانوں کے شوقین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق ووٹنگ ہوئی تو حکمران جماعت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کہتا تھا کہ اپوزیشن کو رلاؤں گا وہ آج خود رو رہا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ غیر ملکی سازش کے افسانے نہیں بکیں گے۔
انہوں نے سوال کیا کہ عالمی برادری کو عثمان بزدار سے کیا خطرہ ہے؟۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.