علیم خان کا ترین گروپ کے رکن عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ

Published 12 Mar, 2022 07:51pm 1 min read

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے رکن عون چوہدری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے ترین گروپ کی ملاقات اور عبدالعلیم خان کے دورہ لندن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی رابطوں پر بھی بات کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا بھی عہد کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین کی جلد پاکستان واپسی متوقع ہے جس کے بعد علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.