ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Published 07 Mar, 2022 09:46am 1 min read

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے،جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے نقدی چھین کر فرار ہورہےتھے، ہلاک ڈاکو شہر میں متعدد ڈکیتی کی وارتیں کر چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.