وزیراعظم نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو شکست دی ہے: مراد سعید

Published 06 Mar, 2022 01:37pm 1 min read

اسلام آباد: وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔

آج [اتوار کو] میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پارلیمنٹ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق قانون سازی سمیت تمام امتحانات سے گزری ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان یہ کہہ کر آزاد اور باوقار خارجہ پالیسی پر گامزن ہیں کہ دوسروں کی کسی جنگ میں شامل نہیں ہونگے۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان اتوار کو وہاڑی کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی عوامی رابطہ مہم کے تحت میلسی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.