آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے، بابراعظم
1 min readاسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر توجہ ہے، شاہین اور نسیم شاہ اچھی فارم میں ہیں،ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔
آئن لائن پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انجریز کی وجہ سے کمبی نیشن متاثر ہوا ہے ، پی ایس ایل کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری جاری رکھی۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے۔
بابر اعظم نے مزید بتایا کہ یاسر شاہ کو ابھی فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.