بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

Published 16 Feb, 2022 12:35pm 2 min read

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا،عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے اورجاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کر دی،سی این جی اسٹیشنز بھی 3 ماہ سے بند ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہا کہ حکومت میں شامل اگر کسی شخص کو عوام سے ہمدردی ہے تو وہ عمران خان کو سمجھائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 27 فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا،کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.