وزیرِ اعظم کا جی 13منصوبے کا اچانک دورہ، اسٹاف اور حکام کی عدم موجودگی کا نوٹس

Published 11 Feb, 2022 03:13pm 1 min read

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے جی 13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، منصوبے پر کام کرنے والا اسٹاف اور حکام موقع سے غائب تھے جس کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم کے جی 13منصوبے کے بغیر پروٹوکول دورے سے وزیرِ اعظم ہاوس کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء تک بے خبر تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا،الصبح منصوبے پر پہنچنے پر کام کرنے والا اسٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے۔

کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اچانک دورہ منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔

وزیرِ اعظم نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا اور منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.