گجرات: لنڈا بازار میں آتشزدگی، 200 دکانیں جل کر راکھ
1 min readگجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں لنڈا بازار میں آتشزدگی کے باعث 200 دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔
رات گئے آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں پیش آیا جہاں لگنے والی آگ نے لنڈا بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو کی 9 گاڑیوں اور 24 فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
متاثرہ بازار میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر200 دکانیں، 2 گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی جل گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.