رحمان ملک کورونا کے باعث آئی سی یو منتقل

Published 02 Feb, 2022 04:22pm 1 min read

پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سینیٹر سحر کامران نے ٹوئٹر پر لکھا کہ رحمان ملک صاحب کی جلد صحت یابی، اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے دعائیں، وہ اب کورونا کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہیں، اور اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رحمان ملک کا تقریباً دو ہفتے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.