پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا
1 min readلاہور: پنجاب کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا، حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھالیا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حامد یار ہراج سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرورنے وزیر کا حلف اٹھانے پر حامد یار ہراج کو مبارکباد دی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے صوبائی وزیر حامد یار ہراج اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.