اٹک میں موٹروے پر 2 گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Published 23 Dec, 2021 10:02am 1 min read

اٹک میں موٹروے پر 2 گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔

اٹک میں موٹروے چھچھ انٹرچینج کے قریب کار ڈائیور کی غفلت کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کار لوڈر وین سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ گاڑی کاٹ کر لاشوں کو نکالنا پڑا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.