پنجاب حکومت کو اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں جلد کرنے کی تجویز پر غور کی ہدایت
1 min readلاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنے کی تجویز پر غور کیلئے پنجاب حکومت کو کل تک کا وقت دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے دوران سماعت پنجاب حکومت کو اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں جلد کرنے کی تجویز پر غور کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت سردیوں کی چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنے کی تجویز پر غور کرکے عدالت کو آگاہ کرے۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ سردی میں اضافے کے باعث رات کو باربی کیو ہوتا ہے جس سے دھواں بڑھ جاتا ہے ، بار بی کیو کو کم کرنے کیلئے ریستوران جلد بند کئے جاسکتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کو بعد میں دیکھ لیں گے۔ا سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.