سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کرلیا گیا

Updated 15 Dec, 2021 09:52am 1 min read

سڈنی:سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا، آسٹریلوی میڈیا نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس نے 51 سالہ مائیکل سلیٹر کو سڈنی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر تشدد میں گرفتاری کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.