وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ بیلجیئم مکمل کر کے واپس وطن روانہ

Published 09 Dec, 2021 09:20am 1 min read

برسلز: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی ہم منصب صوفی ولمس کی دعوت پر دورہ بیلجیئم مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔

برسلز انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورے کے دوران بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولمس سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ،جن میں تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی، تعلیمی اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور شامل تھے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےیورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ و نائب صدر جوزف بوریل کے ہمراہ" پاک ای یو اسٹریٹیجک مذاکرات" کے چھٹے دور کی مشترکہ صدارت بھی کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.