وزیراعلیٰ بلوچستان کا خصدار اسکول سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس

Published 12 Nov, 2021 09:33am 1 min read

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خصدار اسکول سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شیلٹرلیس اسکول کوفوری طورپرسرکاری اسکول کادرجہ دینےکی ہدایت کردی۔

عبدالقدوس بزنجونےسیکرٹری تعلیم کو فوری طور پر جھونپڑی اسکول کوپختہ بلڈنگ فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تعلیم سب کیلئےکی پالیسی پرعملدرآمدہوگا،بلوچستان کامستقبل تعلیم سے وابستہ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.