جیسن روئے انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے
1 min readلندن :انگلش کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج اوپنر جیسن روئے انجری کے باعث ٹی 20ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
انگلینڈکے اوپنر جیسن روئے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں پنڈلی میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ مکمل نہیں کرسکے تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے جیسن روئے کی جگہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین جیمز وینس کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے 10 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ابو ظبی میں مدمقابل ہونا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.