جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے نفرت انگیز پروپیگنڈا، کالعدم جماعت کے 32 اراکین گرفتار

Published 29 Oct, 2021 12:54pm 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ رات ایک اہم کارروائی کے دوران کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے ،یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے۔

فواد چوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.