پاکستان کی تاریخی فتح، اسٹیڈیم میں موجود اکشے کے ہوش اڑ گئے، میمز وائرل
1 min readٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے "ہائی فیور" میچ کے دوران پاکستانی اوپنرز کی شاندار بیٹنگ نے بولی وڈ اداکار اکشے کمار کے ہوش ہی اُڑا دئیے۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بولی وڈ اداکار اکشے کمار، پریٹی زنٹا، اُروشی روٹیلا سمیت دیگر کئی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم موجود تھے۔
بھارت کے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔ اس دوران بھارتی شائقین کو سانپ سونگھ گیا اور گراؤنڈ میں موجود بولی وڈ اداکار اکشے کمار کے بھی ہوش اُڑ گئے۔
ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے اکشے کمار ٹارگٹ پر لیا اور ان پر کئی میمز بنا ڈالیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.