نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 43 افراد ہلاک

Published 20 Oct, 2021 07:56pm 1 min read

نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 3 دن سے جاری شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کا سامنا ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 43 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر 30 افراد لاپتہ ہیں۔

محصور ہو جانے والے افراد کےلئے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

داراحکومت کھٹمنڈو سےتقریباً 350 کلو میٹر مغرب میں واقع گاوں سیتی میں جاری موسلا دھا بارشوں کی وجہ سے، 2 دن سے سیلابی پانی میں گھِرے 60 افراد تک رسائی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

سیلابی ریلے اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے آئندہ ایام میں مزید بارشوں کی وارننگ دی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.