شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد ہلاک

Published 14 Oct, 2021 05:02pm 1 min read

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد عارف اللہ عرف داد اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو شمالی سزیردتان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔ان خفیہ اطلاعات کی روشنی میں سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داداللہ مارا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.