بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد

Published 11 Oct, 2021 11:45am 1 min read

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے12 میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پرکارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےآزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی کے انتخابات کے نتائج کی فہرست جاری کی اورپیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزادکشمیرمیں ایک اورجیت پرپی پی پی کے تمام کارکنان کومبارکباد دیتاہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بالآخر ایک اور ضمنی انتخاب میں شکست سے دوچار کردیا،کراچی سےکشمیرتک"جئےبھٹوبےنظیر"۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.