ایف آئی اے کی کارروائی:غیرملکی کرنسی برآمد، مسافر گرفتار

Published 09 Oct, 2021 05:34pm 1 min read

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئےمسافر سے ایک لاکھ غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک لاکھ غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ریاض خان کےمطابق ملزم غیر ملکی کرنسی یو اے ای اسمگل کررہا تھا۔ملزم نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے جس پر ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مزید ایک لاکھ 63 ہزار 500سعودی ریال برآمد کرلیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے ریاض خان نے بتایا کہ ایف آئی اے نے گزشتہ تین دنوں کے دوران 13 کرنسی اسمگلروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔جن کے قبضے سے مجموعی طور پر تین لاکھ50ہزار سعودی ریال برآمد کئے جاچکے ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.