وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی

Published 06 Oct, 2021 01:16pm 1 min read

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مجوزہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نیب آرڈیننس کا مسودہ آج ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ صدر مملکت کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کروں گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.