انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج آخری تاریخ

Published 30 Sep, 2021 10:32am 1 min read

کراچی: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے، ایف بی آر کا کہنا ہے تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

جس نے انکم ٹیسر کاگوشوارہ فائل نہیں کیاجلدی کردے،ٹیکس وصولی کلئے ایف بی آر کے دفاتر رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔

کراچی ٹیکس بار کے صدر زیشان مرچنٹ نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا،ان کے مطابق لوگ ٹیکس جمع کروارہے ہیں لیکن ایف بی آر کا سسٹم سست روی کا شکار ہے۔

انکم ٹیکس گوشواروں کا ہدف 35لاکھ ہے، اگر تاریخ نہ بڑھائی گئی تو ٹیکس گزاروں کو ایکسٹینشن فائل کرنا پڑیں گے۔

ادھر اسٹیٹ بینک نے متعلقہ بینک برانچز کو ہدایت کی ہے کہ عوامی سہولت کلئےیآج رات 9بجے تک برانچز کھلی رکھی جائیں۔

دوسری جانب کراچی چیمبر نے بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں31اکتوبرتک توسیع کا مطالبہ کیاہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.