صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک

Published 26 Sep, 2021 03:08pm 1 min read

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب خودکش حملے میں 8افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس موجود گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

دھماکے میں 8افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک خود کش کار بمبار نے کیا جس نے صدارتی محل میں داخل ہونے میں ناکامی پر کار چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.