عمرشریف کی امریکا منتقلی کیلئے ایئریمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت

Published 24 Sep, 2021 02:06pm 1 min read

اسلام آباد:معروف کامیڈین اداکارعمر شریف کی امریکا منتقلی کیلئے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اداکارعمر شریف کیلئے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایرپورٹ لینڈ کرے گی۔

ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی، جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔

ایئر ایمبولینس کی امریکا کیلئے سفر سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ ہوگی جبکہ سی اے اے نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.