افغان طالبان نےطورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا

Published 23 Sep, 2021 12:51pm 1 min read

خیبر:افغان طالبان نے طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا، طورخم سرحد کو دونوں اطراف سے آزادانہ نقل و حرکت کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

افغان طالبان نے طورخم گیٹ کے قریب کنٹینر رکھ کر طورخم سرحد ہرقسم آمدورفت کیلئے بند کردیا۔

افغان طالبان کا مطالبہ ہے کہ طورخم سرحد کو دونوں اطراف سے آزادانہ نقل و حرکت کیلئے کھول دیا جائے اور پاکستان کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی لائی جائے۔

اس وقت طورخم سرحد پر تجارت سمیت ہر قسم آمدورفت بند کردی گئی ہے جبکہ پاک آرمی کے جوان بارڈر پر الرٹ کھڑے ہیں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.